۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ روضہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم کی زیارت معرفت کے ساتھ کرنے کا ثواب جنت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے تبریکی پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ابتدا ہے سے ایسے ماحول میں پرورش پائی جہان والدین اور بہن بھائی سب کے سب اخلاقی فضیلتوں سے آراستہ تھے، عبادت و زہد، پارسائی اور تقوی، صداقت اور حلم، مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت، جود و سخا، رحمت و کرم، پاکدامنی اور ذکر و یاد الہی، اس پاک سیرت اور نیک سرشت خاندان کی ابھری ہوئی خصوصیات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی زیارت معرفت کے ساتھ کرنے کا ثواب جنت ہے، ہم اس عظیم المرتبت خاتون کی ولادت باسعادت کے موقع پر خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ پروردگار کریمہ اہلبیت کے صدقے میں امت مسلمہ کو تمام مشکلات سے نجات دے اور دنیا بھر میں امن و سکون قائم ہو۔

اس موقع پر آغا حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی، مرجع عالی قدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی، مراجع کرام تقلید، علماء کرام اور تمام مومنین کرام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .